(مارننگ پوسٹ) وادی سوات میں جاڑا عروج پر ہے۔ پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کی دھوم ہو تو یہاں کے لوگ سردی کا توڑ گرم گرم کھابوں سے کرتے ہیں۔ قیمے انڈے، ٹماٹر اور چٹ پٹےمصالحوں سے تیار بارہ مصالحے والے کبابوں کی بات ہی الگ ہے،تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ ،بحرین ،مدین،خوازہ خیلہ اور دیگر علاقوں چار روز سے جاری بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس سے شہریوں نے سواتی سوغات گرم گرم چپلی کباب کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے، سرد موسم میں چپلی کباب جسم کو گرم رکھتے ہے اور ذائقے دار بھی ہے، چپلی کباب دکانوں پر لوگ کا اتنا رش نظر آرہا ہے کہ کسی کو باری نہیں ملتی