سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات کی طرف سے عوام کو خوردونوش کی معیاری اور حلال اشیاء کی فراہمی کیلئے نگرانی اور جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کو موصولہ خفیہ اطلاع پر اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عباس، فوڈ سیفٹی افسران شہاب خان اور شکیل خان کی سرکردگی میں تاج چوک منگورہ میں کاروائی کرتے ہوئے 800 کلو مضر صحت چورن اور چھالیہ ضبط کرکے دکان کو سیل کردیا ٹیم نے تاجر اور دکاندار برادری کو خبردار کیا کہ بازاروں، مارکیٹوں اور تعلیمی اداروں کے قریب حرام اور ناقص اشیاء کی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ جنرل سٹورز اور ہوٹلز و ریستورانوں کو باربار کی خلاف ورزیوں کے بعد انتہائی مجبوری میں سیل کیا جاتا ہے تاہم سیل شدہ غذائی مراکز کو بھاری جرمانوں کی ادائیگی اور آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کے تحریری حلف نامے کے بعد کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ے اس لئے تاجرو دکاندار برادری اس کی نوبت نہ آنے دیں اور صارفین کو حلال اور معیاری خوردونوش کی اشیاء مہیا کریں۔