سوات(مارننگ پوسٹ)کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے فری آن لائن ڈاکٹرز سروس شروع کردی گئی جو کہ دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک سیدو شریف کانٹیننٹل جنرل ہسپتال میں مختلف سپیشلسٹ ڈاکٹرزنے دو سو دس سے زائد مریضوں کو مفت آن لائن مشورے اور دوائیاں تجویز کی گئی جوکہ آئندہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک جاری رہیگا ڈاکٹرز پینل جس میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرمحمد ظاہر شاہ ڈاکٹر وسیم مروت سکن سپیشلسٹ ڈاکٹرعارف وڈاکٹرمظہر خان چلڈرن سپیشلسٹ ودیگر نے شرکت کی روزانہ کے بنیاد پر آن لائن جاری رہیگا آئندہ کے لئے آن لائن کلینک میں سائیکاٹری نیورولوجسٹ جنرل فزیشنز اس میں شریک ہونگے سوات اور دیگر علاقوں سے اس فون نمبر پر 0946.700037پر رابطہ کرسکتے ہیں اور اپنے مرض کے حوالے سے ڈاکٹرز سے براہ راست آن لائن ہونگے
سوات، سپیشلسٹ ڈاکٹرز کیطرف سے مریضوں کو مفت آن لائن مشورے اور دوائیاں تجویز
