سووات(مارننگ پوسٹ)ہم نیوز کے بیوروچیف شیرین زادہ کے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار عمران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سوات میں ہم نیوز کے بیوروچیف شیرین زادہ کے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار عمران خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا پولیس زرائع کے مطابق عمران ڈیوٹی سے فارغ ہوکر موٹرسائکل پر سوار ہوکرمینگورہ اپنے گھر جارہاتھا کہ کانجوچوک میں نیشنل بنک کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا گیا نامعلوم حملہ اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔