سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کا ایک اور اعزاز، سوات کی بیٹی بارہ سالہ اُجالا رفیق نے ووشو گیم میں ملاکنڈ ڈویژن کے لیے کانسی کا میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا انڈر ٹوینٹی ون گیمز میں ووشو (کراٹے) میں چالیس کے جی کیٹیگری میں ڈی آئی خان کی کھلاڑی کو ہرا کر پورے صوبے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اُجالا رفیق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مَیں اپنی کامیابی کو سوات کے نام کرتی ہوں۔انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے استاد ”ماسٹر شفیع الرحمان“ کی بہترین کوچنگ اورراہنمائی کا ثمر قرار دیا۔ واضح رہے کہ اُجالا رفیق، سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری جمناسٹک رفیق اللہ سویٹی کی بیٹی ہیں۔