سوات  (مارننگ پوسٹ)   سوات یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر محمد ریاض کے جاری کردہ بیان کے مطابق یونیورسٹی کی عارضی بندش کے دوران تمام طلبہ اپنے امتحانات اور داخلہ فارم کورئیر کے ذریعے سوات یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کو ارسال کرسکتے ہیں، جہاں موجود عملہ ان فارموں کی جانچ پڑتال کرکے ان کو محفوظ کرے گا، تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔