مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں سہ روزہ بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے ساتھ موسم سرد ہوگیا۔ جمعہ کی دوپہر مینگورہ شہر سمیت میدانی و بالائی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سوات کی سیاحتی مقام مہوڈنڈ میں برف باری سے سیاح نے علاقے کا رخ کرلیا،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا یہ سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد
