سوات(مارننگ پوسٹ) کورونا وائرس سے احتیاط ہی کے ذریعے اپنے آپ اور ارد گرد ماحول کو بچایا جاسکتا ہے یہ ایک وبائی مرض ہے جس نے پورے دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے ان خیالات کا اظہار طبی ماہر اور سوشل ایکٹویسٹ ڈاکٹر جواد اقبال نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام”د سوات رنگونہ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خوف کھانے یا پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے بس اس کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے ہی سے اس سے بچایا جاسکتا ہے احتیاط یہ ہے کہ اپنے منہ اور ناک کو ماسک سے ڈھانپا جائے یا رومال سے ڈھانپا جائے اس کے ساتھ مجلسوں میں بیٹھنے سے گریز کیا جائے ہاتھ اور چہرے کی صفائی کے ساتھ اپنے جسم کو صاف رکھا جائے اگر کہیں اٹھنا بیٹھنا ہوا تو وہاں سے جانے کے بعد ہاتھوں کو جراثیم کش صابن سے دھویاجائے انہوں نے کہا کہ یہ ہوا کے ذریعے نہیں پھیلتا یہ چینک یا کھانسنے سے پھیلتا ہے جس کسی شخص کو کورونا ہو یا کورونا وائرس کا شکار ہو اس کے کھانسنے یا چینکنے سے دوسرے انسان کو منتقل ہوسکتا ہے اس کے ساتھ اگر آپ نے کہیں پر ہاتھ ملا ہو اور وہاں اس وائرس کی موجودگی ہو تو وہ ہاتھ آنکھ، ناک یا منہ پر ملنے سے پھیل سکتا ہے اور یہ جلد پھیلنے والا جراثیم ہے لہٰذا احتیاط ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس سے اموات کی شرح کم ہے یعنی دو فیصد شرح ہے اس کے اموات کا لیکن پھیلنے کی شرح زیادہ تو اس کے پھیلنے کیلئے چاہیے کہ ہم احتیاطی تدابیر کو اپنائیں تاکہ خود محفوظ رہنے کے ساتھ اپنے گھر اور معاشرے کو بھی محفوظ رکھا جاسکے
سوات،کرونا وائرس سے خوف کھانے یا پھیلانے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹر جواد
