سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنربونیرمحمدخالدنے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل معراج کے ہمراہ کوروناوائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئے نامزدعمارتوں کادورہ کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنربونیر اور لیفٹیننٹ کرنل نے ڈگرہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈکامعائنہ کیا جہاں سہولیات اوردیگرضروری طبی اورحفاظتی آلات بارے ہسپتال انتظامیہ سے بات چیت کی ڈپٹی کمشنربونیرنے الخدمت فاؤنڈیشن ہسپتال کابھی دورہ کیا خیال رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ضلعی انتظامیہ بونیرکوکسی بھی ہنگامی حالات کے پیش نظر14بیڈزپرمشتمل ہسپتال سمیت چارعددایمبولینس وقف کئے ہیں اس کے بعدامبیلہ چیک پوسٹ پرتعینات طبی عملے کے ساتھ ڈپٹی کمشنربونیرنے ملاقات کی، اُن سے ڈیوٹی اورمسافروں کی جانچ پڑتال بارے معلومات لی تحصیل مندنڑمیں گزشتہ روزایک متاثرہ مریض سامنے آنے پرڈپٹی کمشنربونیرنے گورنمنٹ ڈگری کالج ناوگئی کابھی دورہ کیاجہاں کسی بھی ہنگامی حالات میں آئسولیشن وارڈکاقیام عمل میں لایاجائے گا یادرہے، کوروناوائرس ایک متعدی (دوسروں کولگنی والی) بیماری ہے ابھی تک اس کاکوئی مستقل علاج دریافت نہیں ہواہے لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں، احتیاط میں ہی صحت ہے اس سے متاثرہ 95سے 97 فیصدمریض ٹھیک ہوجاتے ہیں بس آپ لوگوں نے موجودہ صورتحال میں ہجوم کے پاس جانے، پانچ یاپانچ سے زیادہ افراد کامجمع اکھٹاکرنے، تقاریب وپرہجوم پروگرامات سے بچنے جیسی چیزیں خودپرلازم کرنے ہیں ہاتھ ملانے اوربغل گیرہونے سے پرہیزکرناہے ملاقات کرنے والے سے کم سے کم ایک میٹر(تین فٹ) کے فاصلے پرکھڑارہناہے اورغیرضروری سفرسے گریز کریں ہرچندساعت میں ہاتھوں کوصابن سے بیس سیکنڈزتک دھوئیں اورہاتھوں سے چہرے کونہ چوئیں اگرزکام یاکھانسی کی شکایت ہے توماسک کااستعمال کریں چھینکتے وقت ماسک چہرے سے نہ ہٹائیں اپنااودوسروں کابھی خیال رکھناہے۔