مینگورہ()ویلج کونسل امانکوٹ1 سے جنرل کونسلر کی نشست کے ازاد امیدواررستم خان العروف گل دا نے کہاہے کہ اہل علاقہ کے مسائل سے آگاہ ہوں،حل کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا،
کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بحیثیت جنرل کونسلر عوام اور علاقے کی جو خدمت کی اور ان کے حقوق کیلئے جو آواز اٹھائی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ تاحال جاری رکھا ہواہے،انہوں نے کہاکہ علاقہ عوام نے مجھ پرجو اعتماد کیا ہے اسے ہرصورت بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی اور ان ہر ممکن مسائل کے حل کیلئے بھرپور کرداراداکریں گے،کسی کو بھی مایوس نہیں کیا جائے گا، عوام کے اعتماد اور بھر پور تعاؤن سے بلدیاتی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے