وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ہفتہ کے روز ضلع سوات کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے قائم کردہ خپل کور ویلج کا افتتاح کیا ۔ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے اخپل کور ویلج میں یتیم اور بے سہارا بچو ں کی مفت تعلیم اور رہائش کے بہترین انتظاما ت کئے گئے ہیں ۔ اس وقت سینکڑوں یتیم بچے اخپل کور ویلج میں رہائش پذیر ہیں .وزیر اعلی محمود خان نے ننے پھول جیسے یتیم و بے سہارا بچوں میں تحاف بھی تقسیم کئے۔

وزیر اعلی محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد علی خپل کورفاونڈیشن ڈائریکٹر اور ان کے تمام جنرل باڈی اور ایگزیکٹیوں کمیٹی ممبرز کا بہت شکریہ ادا کرتا ہو کہ ان کے بدولت خپل کور ویلج میں یتیم بچوں اور بچیوں کو گھر جیسا ماحول مہیا کیا گیا ہے۔خپل کورادارہ میں رہائش پزیر زیادہ تر یتیم بچوں کا تعلق سوات کے علاقہ مٹہ سے ہیں،خپل کور ویلج کے لئے حکومت خیبر پختونخوا نے جو پانچ کروڑ روپے منظور کئے تھے،خیبر پختونخوا کی تاریخ میں آج تک جتنے بھی پراجیکٹ بننے ہیں یا جن پر اس وقت کام جاری ہیں ان سب میں خپل کور ویلج ایک مثالی پراجیکٹ ہیں جہاں پانچ کروڑ روپے میں اتنا اچھا کام کیا گیا ہے جس پر مجھے مکمل اطمینان ہے۔ خپل کور نرسنگ کالج کے لئے بھی ادارے کو مزید فنڈز مہیا کریں گے۔وزیر اعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ یتیم بچوں کو سہارا دینا اور ان کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا حکومت کی زمہ داری ہوتی ہیں۔وزیر اعظم عمران کے کا بھی یہی وژن ہے جس کا زندہ ثبوت پشاور میں زمونگ کور پراجیکٹ ہے۔جس کے بورڈ ممبر میں حاجی محمد علی بھی شامل تھے۔زمونگ کور صوبائی حکوت کے تعاون سے چلتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ان سے خپل کور فاونڈیشن کے بارے میں بات چیت بھی ہماری ہوئے کہ ہمیں محمد علی سے اس طرح کے بہترین کاموں کا فائدہ اٹھانا چاہیں تاکہ زمونگ کور کوبھی خپل کور کی نقش قدم پر چلایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے مختلف اضلاع میں خپل کور کی طرح یتیم بچوں کے ادارے بنائے جاینگے۔جس میں ایک پراجیکٹ مٹہ میں ساٹھ کرورڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا جس کی منظوری دے دی گئی ہیں اور اس کو خپل کور کے طرز پر تعمیر کیا جائیگا۔یتیم بچوں کے روشن مستقبل کے لئے ایسے ادارے حکومت کے بجائے خپل کور جیسے ادارے کے لوگ چلا سکتے ہیں ۔پروگرام میں سیاسی،سماجی،صحافی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگں نے شرکت کی۔آخر میں خپل کور فاونڈیشن کے صدر رفیع الملک،جنرل باڈی ممبر شیر محمد خان ایڈوکیٹ نے وزیر اعلی محمود خان اوروفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو یاد گاری سونئیر پیش کئے گئے۔
