سوات (مارننگ پوسٹ) کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر صوبہ کے سب سے بڑے یتیم خانہ”خپل کور“ نے 560یتیم و یسیر بچوں کو گھروں پر بھیج دیا۔ خپل کور کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی کے مطابق تمام بچوں کو حکو متی ہدایات کے مطابق گھروں میں بھیج کر ہاسٹل کو خالی کردیا گیا۔ یتیم بچوں کے دوسرے ادارے ”پرورش“ کے فہیم الحق کے مطابق پرورش میں رہائش پذیر تمام یتیم و یسیر بچوں کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔
صوبے کے سب سے بڑے یتیم خانے خپل کور بچوں کو گھروں کو بھیج دیا گیا
