سوات(مارننگ پوسٹ)واٹر اینڈ سینٹیشن کمپنی مینگورہ”واسا“ نے عوام کے بعد اللہ کے گھروں کا پانی بھی بند کردیا۔ مینگورہ کے پہاڑی علاقہ ملوک آباد میں ”واسا“ کے اہلکاروں نے سات مساجد سے پانی کے کنکشن کاٹ دئے۔ اس سے پہلے ”واسا“ سیکڑوں لوگوں کے کنکشن بھی بلا وجہ کاٹ چکے ہیں۔ ملوک آباد کے اہل علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملوک آباد پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں پانی کے بور نہیں ہوتے اور نہ ہی گلیوں میں ٹینکر جاسکتے ہیں۔جس کی وجہ سے لوگ سرکاری پانی کے رحم وکرم پر ہیں۔ اب مساجد سے پانی کے کنکشن کاٹنے کے بعد لوگ گھروں میں وضو کرکے مساجد میں آتے ہیں۔ اس سلسلے میں ”واسا“ کے سی ای او سے ان کا مؤقف جاننے کے لئے کئی مرتبہ فون کیا گیا جہاں موجود خاتون ٹیلی فون آپریٹر کا کہنا تھا کہ ”صاحب“ دوسری لائن پر مصروف ہیں