سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والے صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے تاجروں میں اہم اجلاس، مینگورہ شہر میں اشیائے خورد و نوش کی دکانیں کھلی رکھنے پر اتفاق، عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے شہر کے مختلف جگہوں میں دکانداروں کو پاس دئیے جائیں گے،تاکہ عوام کو روزمرہ خوراک کی اشیاء باآسانی دستیاب ہو سکے، گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور دیگر تاجروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم بھی شریک تھے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم کو مینگورہ اور سوات میں لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اس موقع پر عبدالرحیم نے ڈی سی کو بتایا کہ مینگورہ شہر کے مختلف چوکوں میں اشیائے خوردو نوش کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دیدی جائے جس میں دودھ دہی فروش، کریانہ سٹورز، گوشت،سبزی اور پھل فروخت کرنے والے شامل ہیں ڈپٹی کمشنر سوات نے مینگورہ شہر سمیت گردو نواح میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلے رکھنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ مختلف چوکوں میں مخصوص دکانوں کو اجازت دی جائے گی جن سے عوام باآسانی اپنے روزمرہ کے اشیاء خرید سکیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ بھیڑ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بازاروں میں لوگ بلا ضرورت گھومنے پھرنے سے گریز کریں۔
آج سے مینگورہ شہر میں اشیائے خورد و نوش کی دکانیں کھلی رکھنے پر اتفاق
