سوات، کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ریسکیو 1122 کا صوبائی حکومت اور سیکٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری کے ہدایات پر عمل جاری.ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اور ڈپٹی کمشنر سوات کے احکامات پر ریسکیو 1122 سوات مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہیں.ریسکیوں سر براہ عمران خان یوسفزی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی بڑی آگ بجھانے والی گاڑیوں کے مدد سے سوات کے مختلف چوک میں جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے. ڈائیریکٹر جنرل کے احکامات پر اپنے وسائل میں رہتے ہوئے فائر ریسکیوور گاڑیوں سے جراثیم کش اسپرے کئے جارہاہے کورونا وائرس سطح پر رہتا ہے اور امید ہے کہ سپرے کے اچھے نتائج برآمد ہونگے. ریسکیو 1122 سمیت تمام سٹاف 24 گھنٹے الرٹ ہے.