کالام(مارننگ پوسٹ) سوات کوہستان میں یوٹیلیٹی سٹورز کو کھول دیا جائے، ملک امیر سید۔ اسپتالوں میں ضروی میڈیسن فراہم کی جائے سوات کوہستان کے تمام تمام میڈیکل سٹورز اور اشائے خوردہ کی دکانیں کھول دی جائے۔سابق ناظم کالام ملک امیر سید نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی پاسداری کرتے ہیں، لیکن اس صورت حال میں حکومت کی جانب سے کوئی رلیف نہیں مل رہا۔ ہم نے پانچ ماہ برف میں محصور ہوکر گزارے۔ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی بہترین سکریننگ کرکے واپس گھروں کو آنے دیا جائے۔ سیاحتی سیزن کو بند کرکے گھروں میں محصور بیٹھے ہیں، جس کے باعث غربت کا دور دورہ ہے۔ ایسی صورت حال میں حکومت سے سوات کوہستان کی عوام کو ریلیف پیکج دیں۔