سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پار ٹی تحصیل بابوزئی کے کابینہ، تحصیل کونسل ممبران، یونین کونسل صدور، جنرل سیکرٹری کا اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر نادر شاہ منعقد ہوا، جس میں ضلعی عہدیداروں سمیت این وائی او اور دیگر تنظیموں بھی شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایوب خان، جنرل سیکرٹری شاہ دوران، سینئر نائب صدر خواجہ خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرام خان، پریس سیکرٹری عبدالصبور، تحصیل صدر نادر شاہ اور دیگر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے لہٰذا تنظیموں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ قوم پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہوجائے، انہوں نے کہا کہ تنظیموں کے ذمہ داروں کے ملکر پارٹی کو آگے لائیں گے، انہوں نے زور دیا کہ غیر فعال تنظیموں کو فعال کیا جائے، یونین کونسل کے سطح پر تنظیمیں مکمل ہوچکی ہیں، ویلج کونسل کے سطح پر مکمل کیا جائے، انہوں نے این وائی او کی فعالیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی پارٹی کا سرمایہ ہوتا ہے لہٰذا ین وائی او کی ساتھی پارٹی فعالیت میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے موجودہ حکومت کی کارکر دگی پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سمیت دیگر بے شمار مسائل نے قوم کا بیڑا غرق کردیا، حکمران حکومت چلانے کی قابل نہیں ہے، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مسائل پیدا نہ کیا جائے، انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے سے تیاریاں شروع کریں تاکہ انتخابات میں کامیابی حاصل ہو۔