سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت سے وقتاً فوقتاً موصول شدہ احکامات اور ہدایات کی روشنی میں باقاعدہ عمل درآمد جاری رکھنے کیلئے تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان اور ایس ایچ اوز صا حبان نے اپنے اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے بذریعہ لاؤڈ سپیکر ز اعلانات کئے اور عوام کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اورکورونا وائرس کے روک تھام کے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہیں عوام میں اس بات کی بھی آگاہی پھیلائی گئی کہ افراتفری سے گریز اور افواہوں پر توجہ نہ دیں بلکہ حکومت،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پالیسی پر کاربند رہیں اس کے ساتھ ساتھ لوکل ٹرانسپورٹ، شاپنگ مال، بس سٹینڈز پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے اور ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید فعال بنانے کیلئے جگہ بہ جگہ ناکہ بندی پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں اور علاقہ میں پولیس پٹرولنگ بھی جاری ہے دفعہ 144 ض ف کے خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے خلاف بلا تفریق ٹریفک چالان اور 188 ت پ کے تحت بھر پور کاروائیاں جاری ہے ضلع کے دا خلی چیک پوسٹوں پر بیرونی اضلاع کے لوگوں کی آمد ورفت کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے ضلع ہذا کے لوگوں کی آنے کی صورت میں ان کی باقاعدہ سکریننگ کی جارہی ہے صرف اشیائے خوردونوش اور میڈیسن کو ضلعی آیڈمنسٹریشن کی ہدایات کے مطابق اجازت دی جاتی ہے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران، جوانان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی جانب سے پولیس لائنز، تھانہ جات، چوکیات اور دفاتر میں ہاتھ دھونے کیلئے جگہ بہ جگہ پانی کی ٹینکیاں، ڈیٹول، کاربالک صابن اور سینٹا ئزر کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور ساتھ ہی قرنطینہ سنٹرز اور آئسولیشن وارڈ پر ڈیوٹی دینے والے پولیس جوانان کیلئے کرونا وائرس سے بچا ؤ کیلئے احتیاطی کٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں اور تمام تھانہ جات، چوکیات، دفا تر اور پولیس لائن میں کلورینیشن (جراثیم کش)سپرے بھی کیا گیا اورپولیس افسران، جوانان کو اختیاطی تدابیر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن پاک اور استعفار پڑھنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے بونیر کے غیور عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے اس سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر ہے عفلت اور لاپرواہی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہٰذا لوگوں کو چاہئے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے مکمل گریز کریں اور مزید کہا کہ عوام پر لازم ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ اس وباء سے صرف اور صرف احتیاط ہی ہمیں محفوظ رکھ سکتا ہے