سوات(مارننگ پوسٹ) سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر کو ڈسٹرکٹ پرائس ریوی کمیٹی کا ممبر مقرر کردیاگیا، ڈی سی سوات کے طرف سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر نیازاحمدخان کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ سوات پرائس ریوی کمیٹی کا ممبر بنا دیاگیا جسکی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی گئی، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے منگل کے روز صحافیوں سے ملاقات کی اور کرونا سے پیدا ہونے والے حالات پر اظہارخیال کیا جس پر صحافی برادری نے ضلع میں مہنگائی، اٹابحران اور عوامی مسائل تفصیل سے بیان کئے بعدمیں ضلع انتظا میہ نے الیکٹرانک میڈیا سے نمائندہ مقررکرنے کا مطالبہ کیا جس پر صحافی برادری نے متفقہ طورپر الیکٹرانک میڈیاکے صدر نیازاحمدخان کو پرائس ریوی کمیٹی ممبر بنانے کی تجویز دی جس کو ڈی سی سوات نے قبول کرلی۔