(مارننگ پوسٹ)سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض چل بسا۔ کورونا سے جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 128 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق مزید 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4196 ہوگئی۔ 927 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 175 ہے۔