سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ اور گردونواح میں موسلادہار بارش موسم سرد،بالائی علاقوں میں برف باری ضلع بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع مینگورہ، سیدوشریف، بریکوٹ، مٹہ، خوازہ خیلہ، کبل اور دیگر علاقوں میں منگل کے روز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے علاقے میں سردی کا اضافہ ہوا۔ بالائی علاقو ں کے پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی۔ بارش کی وجہ سے برساتی نالے ابل پڑے کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون جاری بارش سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
مینگورہ اور گردونواح میں موسلادہار بارش موسم سرد
