سوات (مارننگ پوسٹ) کوکارئی کے علاقہ گڑا سامیں انور شیر ولد کمین خان نے گھریلوی ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ ایس پی لوئر سوات شاہ حسن نے ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم دیاجس پر ایس پی لوئر شاہ حسن خان نے ایس ڈی پی اُوسیدو شریف محمد اسحاق، ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی ناصر رفیق اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی، پولیس ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے 72گھنٹوں میں ملزم انور شیر ولد کمین خان سکنہ کوکارئی گڑا سا کو گرفتار کیا،دوران تفتیش قاتل انور شیر نے اعتراف کیا کہ گھریلوی ناچاقی کے بناء پر اپنے بیوی مسماۃ (ب) دختر پارس خان کو اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کیا، تھانہ کوکارئی پولیس نے ملزم انورشیر ولدکمین خان کے خلاف مقدمہ علت 127جرم. 302 ت پ تھانہ کوکارئی درج کرکے درجسٹرڈکیا۔