(مارننگ پوسٹ)خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل جناب سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک کے ہمراہ مینگورہ شہر اور گردونواح میں دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا پانی کی ملاوٹ اور دودھ کے ذخیرہ کرنے کے لئے غیر موزوں پلاسٹک کے برتنوں کے استعمال پر دکانوں پر جرمانے عائد کئے گئے کاروائیاں ڈپٹی ڈائریکٹرسوات اسد قاسم کی نگرانی میں کی گئی اس کے علاوہ فلور ملز اور فلور ڈسٹری بیوشن کا معائنہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو سرکاری نرخنامے کے مطابق آٹا فراہم کیا جا سکے ڈپٹی ڈائریکٹر سوات اسد قاسم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی پورے صوبے میں کورونا وائرس کی وباء کی موجودہ حالات کی تناظر میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اور ڈائریکٹر جنرل جناب سہیل خان خود فیلڈ میں افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے نکل رہے ہیں اس کے علاوہ افسران قائم کردہ قرنطینہ سنٹرز میں بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
سوات فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،مینگورہ شہرکے دودھ فروشوں کو جرمانے تہمادیئے
