سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل ناظم بابوزئ سوات اکرام خان نے گزشتہ روز زیر تعمیر جنرل بس اسٹینڈ ، سلاٹر ہاؤس اور سبزی منڈی کا اچانک معائنہ کیا کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار ، متعلقہ حکام کو کام معیار کے ساتھ تیز کرنے کی ہدایت ، غفلت برتنے اور سستی کرنے پر متعلقہ ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کی انتباہ ، گزشتہ روز تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان نے ٹی ایم او اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ زیر تعمیر جنرل بس اسٹینڈ ، سلاٹر ہاؤس اور سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر مختلف سائٹس کا وزٹ کیا کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اکرام خان نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تندہی سے کام پر توجہ دیں انہوں نے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہرمیں ٹریفک بوجھ کو کم کرنے کیلئے جلد سے جلد سبزی منڈی اور جنرل بس اسٹینڈ کومنتقل کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں اب بڑے بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی جلد معیار کے ساتھ تکمیل کو یقینی بنائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو متعلقہ ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔