سوات(مارننگ پوسٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ کے غفلت سے تباہی کے شکار سرسینئی کے متاثرہ خاندانوں کا واپڈا کبل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا گیا ،تین دن الٹی میٹم دیدیا ،معاملہ حل نہ کیا گیا تو پورا علاقہ سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاج کرینگے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں رات کے وقت علاقہ سرسینئی کے متعدد محلوں میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور واپڈاکے غفلت سے ہیوی لائن کے باعث گھروں میں آتشزدگی ،الیکٹرانک آلات تباہ ہونے جبکہ خاتون جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہونے سے متاثرین سمیت مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ بڑھ کر احتجاج کے لئے نکل آئے مقامی لوگوں نے ضلعی کونسلر نیاز احمد،سیاسی رہنما عبد الصبور خان،حاجی محمد خان،اکرام کونسلر،شاہ حسین ،نور محمد شاہ،احمد جان،علی رحمان،پہلوان،فضل سبحان،اقبال الدین اور دیگر مشران کے موجودگی میں اے سی کبل اسرار احمد کے دفتر کے باہر تحصیل گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف نعرہ بازی کی اور واپڈا کبل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا اور پبلک ہیلتھ نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے کئی محلوں میں جانی اور مالی تباہی مچا دی جس میں ایک خاتون جاں بحق اور متعد کو کرنٹ کے شدید جھٹکے لگے جبکہ گھروں میں لاکھوں روپے کے الیکٹرانک اشیا ء تباہ ہوچکے ہیں مقررین نے مطالبہ کیا کہ وہ اصل ملزمان کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور لاکھوں روپے کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ پوری علاقے میں نہ صرف پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے بلکہ علاقہ تاریکی میں ڈوب چکا ہے اس موقع پر علاقے کے مشران نے اے سی کبل سے ملاقات کی اور پیش آنے والے واقعہ سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا اور کہا کہ اگر تین روز کے اندر اندر متاثرہ خاندانوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو پورا علاقہ سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔