(مارننگ پوسٹ)ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر سیدوشریف ہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جدید لیبارٹری قائم کردی گئی ہے جس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے ہر 6گھنٹوں میں 46 کورونا وائرس کی ٹیسٹ ہونگے اس جدید لیبارٹری سے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے لوگ مستفید ہونگے جس پر عوام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا بے حد شکریہ ادا کیا وزیر اعلیٰ کے سیدوشریف ہسپتال میں ٹیسٹنگ لیبارٹری کے اس اقدام سے ملاکنڈ ڈویژن میں کورونا وائرس کی بروقت تشخیص اور روک تھام میں مدد ملے گی
ملاکنڈ ڈویژن، ہیڈکوارٹر سیدوہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جدید لیبارٹری قائم
