خواگہ کلی وال تنظیم وادی کوکاری کےمشاورتی کونسل کا اجلاس آج بنڑ محلہ میں منعقد ہوا، جس میں کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی۔رمضان المبارک کے دوران علاقے کے غریب و بیروزگارطبقہ سمیت مدرسہ میں رہنے والے بے یار و مددگار طلبہ کے لئے مناسب خوراک کی فراہمی کی تجویز پر تفصیلی غور حوض کیا گیا۔ اور طے پایا کہ تنظیم رمضان المبارک میں روزانہ کے بنیاد پر لگ بھگ سو مستحق گھروں کو تیار متوازن غذا ان کے گھروں کے دہلیز اور مدرسہ تک پہنچانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے گی،تاکہ یہ طبقہ بدحالی کے ان اوقات میں مزید جسمانی کمزوری کا شکار نہ ہوں۔ اگر ان میں کرونا کے حملے کے خلاف قوت مدافعت نہ بڑھایا گیا تو وہ بڑے آسانی کے ساتھ اس وباکا شکار ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک بڑا انسانی سانحہ جنم لے سکتا ہے۔ تنظیم نے صاحب ثروت لوگوں سے اپنے تیار پکوانوں میں غریب غرباء کے لئے مناسب حصہ رکھنے اور اسےتنظیم کے نوجوان کارکنوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی جو اسے پیک کرنے اور فوری طور پر مستحق گھروں تک پہنچانے کی ذمہ داری بہ طریق احسن ادا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے گی۔مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پریشانی کے ان لمحات میں اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال کر محروم طبقات کئ دلجوئی کریں