سوات (مارننگ پوسٹ)   مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ باہر مما لک میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مشکلات اور پریشانی کا احساس کرتے ہوئے حکومت فوری طور پر ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکریننگ اور ٹیسٹنگ کرتے ہوئے ان کی واپسی کا جلد سے جلد انتظام کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو اس وقت اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے باہر روزی کما رہے ہیں۔ ملک کے لیے زرِمبادلہ کما کر بھیج رہے ہیں۔ ہمیں ان کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ حکومتِ وقت سے درخواست ہے کہ ان کی مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے اور ان کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازیں شروع کی جائیں۔