سوات  (مارننگ پوسٹ)  سوات میں مزید دو افراد میں کروناا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق دونوں مثبت کیسوں کا تعلق مینگورہ کس روڈ سے ہے۔سوات میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 65 تک پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر 348 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ مزید صحت یاب ہونے والے افراد میں بالاکوٹ کے وزیر زادہ اور ان کی بیوی شامل ہیں۔صحت یاب افراد کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی۔