سواتآبادی کے لحاظ سے سوات کی سب سے چھوٹی تحصیل چارباغ میں 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئر مین شپ کے لئے دس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے محمد ابرار خان، تحریک انصاف کے حیدر علی خان ایڈووکیٹ، جے یو آئی ف کے احسان اللہ خان، جماعت اسلامی کے شاہ صلاح الدین، اے این پی کے عمران علی، تحریک انصاف کے ناراض آزاد امیدوار محمد زیب خان، ن لیگ سے ناراض آزاد امیدوار سہراب خان، آزا امیدوار خواجہ محمد قاسم، عبدالقدیم وردگ اور عدالت خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تحصیل چارباغ کی 11ویلج کونسلوں میں 98 امیدوارجنرل کونسلر، 14 امیدوارخواتین کونسلر، 42 امیدوارمزدورکسان کونسلر، 35 امیدواریوتھ کونسلر ہیں۔ اس تحصیل میں بھی اقلیتی نشستوں کے لئے کوئی امیدوار موجود نہیں۔اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 74241 ہے جن میں 40982 مرد اور 33259 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ اس تحصیل میں انتخابات کے لئے 52پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات، چارباغ کے تحصیل چیئر مین شپ کے لئے 10 امیدوار آمنے سامنے













