سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں بارش اور ژالہ باری سے موسم پھر سرد ہوگیا۔ موسم بہار میں سردی لوٹ آئی ،جمعہ کے دن سے مینگورہ شہر اور باقی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
سوات میں موسم بہار سردی میں بدل گیا،گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع
