سوات  (مارننگ پوسٹ)   تھانہ کوکارئی کے علاقے سنگر میں موٹرسائیکل گرنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق پولیس اہلکار زربہادر ولد فضل قدرسکنہ صوابی گھر سے چھٹی کے بعد واپس ڈیوٹی کے لئے تھانہ چارباغ جارہا تھا کہ تھانہ کوکارئی کی حدود میں سنگر کے مقام پر موٹرسائیکل سمیت کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا،متوفی پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور تھانہ چارباغ میں تعینات تھا،ان کی میت کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقے صوابی روانہ کردیا گیا ہے۔