سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھرہ میں تیز رفتارکا ر الٹنے سے تیمرگرہ سے تعلق رکھنے والے 3افرادزخمی ہوگئے۔ملم جبہ کے علاقہ کولاکارین میں چکیسر جانے والی کار اورڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افرادزخمی ہوگئے۔مٹہ کے علاقہ بیدرہ، مٹہ کے علاقہ بریم میں دو حادثات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
سوات میں ٹریفک حادثات ، 10 افراد زخمی
