سوات (مارننگ پوسٹ)سوات ٹریڈرفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ مقامی فلور ملوں کی آٹا تقسیم کار میں اندھیرنگری چوپٹ راج برداشت نہیں کرینگے، آٹا مافیا ڈیلروں کیلئے مقررکردہ آٹا کوٹہ بلیک پر فروخت کررہے ہیں، مافیا اور انتظامیہ کی ملی بھگت اور مبینہ کرپشن زبان عام ہے، آٹا ڈیلروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیاجائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے مقامی فلور ملوں نے سوات میں آٹا ڈیلروں کیلئے جو کوٹہ مقرر کیاہے اس کے مطابق ڈیلروں کو آٹا نہیں دی جارہی ہے اور ہمارے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ مافیا ان ڈیلروں کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ان کے کوٹے کا آٹا بلیک پر فروخت کررہے ہیں مافیا اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت نے آٹا ڈیلروں کو حیران وپریشان کررکھاہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے۔ مینگورہ شہرکیلئے جوکوٹہ مقررہے وہ کوٹہ نہیں دیاجارہاہے۔ بلیک پر آٹا فروخت کرکے حقداروں کوان کے حق سے محروم کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ کسی کو تاجروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہمیں افسوس کیساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ تاجروں کی تعاؤن اور قربانیوں کاآج یہ صلہ دی جارہی ہے اس صورتحال کے پیش نظرتاجروں میں بھی احساس محرومی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرینگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ حق مانگنے سے نہیں بلکہ چھین کرحاصل کی جاتی ہے۔ اور جب گھی سیدھے انگلی سے نہیں نکلتی تو پھر انگلی تیڑی کرنابھی آتاہے۔
سوات،آٹا مافیا اور انتظامیہ پرڈیلروں کیلئے مقررکردہ آٹا کوٹے میں کرپشن کا انکشاف
