مینگورہ:پاکستان تحریک انصاف سوات کےجنرل سیکرٹری اخترخان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی اور متاثرین کی امداد کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی حکومت متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کسی کوبھی مایوس نہیں کیاجائے گا،ان خیالات کا اظہار اختر خان ایڈووکیٹ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مصیبت اور امتحان کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ہماری کوشش ہے کہ جتنا جلد ممکن ہںوسکے تمام متاثرین سیلاب کو ریلیف پہنچایا جاسکےجوہمارا مشن بھی ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے جو تاریخی نقصان ہںوا ہںےوہ ہم سب کے لیے باعثِ پریشانی اور ایک امتحان ہںےلیکن ہم مشکل کی اس گھڑی میں اس وقت بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی سوات کے متاثرہ عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کسی کومایوس نہیں کیاجائے گا،اخترخان ایڈووکیٹ
