سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈی کے عوام ایم پی اے محب اللہ اور ایم این اے مراد سعید کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے ، تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈی کے مکین پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے درجنوں مظاہرین نے برہ بانڈئی سے کوزہ بانڈئی تک احتجاجی واک کیا ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے جس پر صوبائی حکومت کے خلاف نعرے لگے تھے ، احتجاج کرنے والوں نے ایم پی اے محب اللہ اور ایم این اے مراد سعید کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی سماجی کارکن فتح اللہ نے کہاکہ کئی مہینوں سے ان کے علاقے میں پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہے انہوں نے کہاکہ بجلی کے نئے لائین لگائے جارہے ہیں مگراس میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ایم پی اے اور ایم این کے ایما پر روکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامناہے مظاہرین نے صوبائی حکومت کوایک ہفتے کی ڈیڈلائین دیا ہے اگر بجلی اور پانی کی فراہمی میں روکاوٹیں دور نہیں کی گئی تو اگلے جمعے کو مین شاہراہ کو بند کردیاجائیگا۔