سوات میں جاتی سردی لوٹ آئی,گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ۔مسلسل تیسرے روز جاری بارش سے موسم انتہائی سرد ہوگیا مینگورہ شہر میں لوگوں نے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننا شروع کر دئیے۔ جمعہ کو بھی مینگورہ شہر سمیت بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ اور کل اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔