سوات (مارننگ پوسٹ)سوات میں بہار کے ساتھ ہر طرف پھول ہی پھول نظر آرہے ہیں، جو فضا کو معطر کر رہے ہیں ۔ سوات میں موسم بہار کی آمد پر ہر طرف ہر یالی ہے اور سوات جس کو پھولوں اور پھلوں کا علاقہ کہا جاتا ہے، بہار کی آمد پر آڑو، سیب ،خوربانی ، الوچہ اور دیگر پھلوں کے درخت رنگا رنگ پھولوں سے سج گئے ہیں ۔ سڑک کی دونوں جانب پھلوں کے درختوں پر ہر سُو پھیلے پھول دلکش نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ چکدرہ سے مینگورہ ، مرغزار ، بحرین ، کالام ، مدین اور دیگر علاقوں کی سڑکوں پر جانے والے لوگ سڑک کی دونوں جانب پھول ہی پھول دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ اس سال بہار کے موسم میں کورونا سے سیاحوں کی بندش کے علاوہ مقامی لوگ بھی فیملی یا دووستوں کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں جاکر موسم بہار سے محظوظ نہیں ہوئے
موسم بہار کی آمد، وادی سوات رنگا رنگ پھولوں سے سج گئی
