سوات(مارننگ پوسٹ)صدر آل دودھ دہی ایسوسی ایشن فضل محمد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں دودھ دہی فروشوں کو توسیع دے کر ہم وزیر اعلی محمود خان اور کابینہ کے ارکان کے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے کرونا کے وباء اور لاک ڈاؤن میں چار بجے کے بعد توسیع دے کر ہزاروں لوگوں کو ان کے کاروبار سے بچانے اور عوام کو معیاری دودھ سے محروم ہونے سے بچانے میں کردار ادا کیا اس طرح ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ احتیاطی تدابیر کو اپنا کر لوگوں کو تازہ اور معیاری دودھ فراہم کرکے عوام کے مشکلات کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور انتظامیہ کے طرف سے دیئے گئے تمام ہدایات پر من وعن عمل کریں گے ان خیالات کا اظہار صدرآل سوات دودھ دہی ایسوسی ایشن ضلع سوات فضل محمد نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا فضل محمد نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں اس پیشے سے وابستہ لوگوں کے خدمت کرکے ان کے حق کے لئے آواز آٹھائیں گے اور ان کے کاروبار کو تحفظ دینے میں اپنا کوشش جاری رکھیں گے تا کہ کسی بھی سطح پر مشکلات نہ ہو اور وہ آسانی کے ساتھ معاشرے میں تازہ اور معیاری دودھ فراہم کرسکے۔