سوات(مارننگ پوسٹ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر عوام کے لیے آج سے کھول دیے گئے۔نادرا ہدایت کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔ فی الحال نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جب کہ شہری شناختی کارڈ کی وصولی کے لیے 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔
عوام دفاتر پر آنے سے پہلے معلومات کے لیے نادرا سینٹر 7000 پرکال ضرورکریں، نادرا دفاتر میں داخلے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی ہیں اور دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور حفاظتی دوری رکھنا بھی لازمی ہے۔نادرا ملازمین کو بھی دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔