سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں لاک ڈاون مزید نرم ہوگیا ہے کھانے پینے کے اشیا کے ساتھ ساتھ مختلف بازاروں میں خریداری بھی شروع ہوگئی ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے عیدالفطر کے لئے خریداری کا آغاز بھی کردیا ہے سوات میں ہر گزرتے دن کیساتھ لاک ڈاون میں نرمی کی جارہی ہے ان ضلعی انتظامیہ کے چھاپے بھی بے سود ہوکر رہ گئے ہیں سوات میں مینا بازار ،مین بازار،چینہ بازار، کوچیانو مارکیٹ بازار اور دیگر کئے بازار کھول دئے گئے ہے بازاروں میں رش انتہائی حد تک بڑھ گئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں نکل آئے ہیں لوگ جہاں مہنگائی کا گلہ کر رہے ہیں وہاں دوکاندار بھی ممکنہ چھاپے سے خوف زدہ ہے تاہم عمومی طور پر حالات معمول کے مطابق ہے اور بازاروں میں رش بھی بڑھ گیا ہے بازاروں میں کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں خواتین اور بچوں سمیت مرد بھی بڑی تعداد میں ان بازاروں کا رخ کرنے لگے ہیں بازار کھلنے کیساتھ دوکاندار اور عوام کیجانب سے سماجی فاصلے اور نہ ہی احتیاطی تدابیر اپنائے جارہے ہیں
سوات لاک ڈاون میں مزید نرمی عوام نے عیدالفطر کیلئے خریداری شروع کردی
