سوات(مارننگ پوسٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کی ہدایت پر پی ایم آر یو فائل ٹریکنگ، ریونیو کیس ڈسپوزل اور سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کی فوری جواب دہی سے متعلق تمام اضلاع میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہے اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات آفس کے کانفرنس روم میں فائل ٹریکنگ سسٹم اور ریوینیو کیس ڈسپوزل سسٹم پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات فواد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ مقبول حسین اور ضلع سوات، بونیر اور شانگلہ کی مختلف تحصیلوں کے ریونیو سٹاف، ریڈرز، سٹینوگرافرز اور کمپیوٹر اپریٹرز نے شرکت کی تربیتی ٹیم میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر کیپٹن(ر) زبیر احمد نیازی، ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاکف خان، محمد اسلام مہمند انفارمیشن افیسر، سرور خان ویب ڈویلپر اور ایم ائی ایس منیجر وقار اکبر شامل تھے۔کیپٹن (ر) زبیر نیازی اور ڈاکٹر عاکف خان نے ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کیلئے وضع کردہ سافٹ ویئر میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایم بی آر اور پی ایم آر یو کیلئے آپشنز موجود ہیں جن میں کیسوں کی مجموعی تعداد، فیصلہ شدہ کیسوں کی تعداد اور زیر التواء کیسوں کی تعداد موجود ہوگی اس سلسلے میں کوآرڈینیٹر شاہد محمود نے پی ایم ار یو میں جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی تھی جس پر چیف سیکرٹری محمد سلیم خان نے ہدایات جاری کیں کہ فائل ٹریکنگ سسٹم کو تمام اضلاع میں لاگو کیا جائے اور اس پر کام شروع کرکے رپورٹ انہیں پیش کی جائے اس موقع پر کیپٹن(ر) زبیر احمد نیازی نے کہا کہ صوبے کے 10 اضلاع میں یہ آن لائن سسٹم نافذ ہے جبکہ باقی اضلاع میں یہ سسٹم تجربہ کار ریونیو افسران کے مشوروں کی روشنی میں وضع کیا گیا ہے اور اس کو زیادہ سے زیادہ آسان اور سادہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی ہے انہوں نے ریوینو عملہ اور انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ یہ سسٹم بھرپور توجہ کے ساتھ سیکھیں کیونکہ یہ ہر صورت میں نافذ ہو کر رہے گا اس موقع پر ٹریننگ کے شرکاء نے مختلف سوالات کئے اور مناسب تجاویز بھی دیں پی ایم آر یو افسران نے فیلڈ افسران کی جانب سے سافٹ وئیر اور ان لائن سسٹم میں مفید تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں سسٹم میں شامل کرنے کا یقین دلایامزید براں پی ایم ار یو کے ایف ٹی ایس ایکسپرٹ سرور خان نے اضلاع کے فوکل پرسنز کو فائل ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں فائلز کو فائل ٹریکنگ سسٹم پر لانا ضروری ہے جس سے افسران اور عام عوام بھی مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام فائلوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ شہری اب ایف ٹی ایس کے ذریعے اپنے فائل کو ٹریک کرسکیں گے کہ ان کی فائل کس محکمے میں کس افسر کے پاس ہے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے گزشتہ ماہ پی ایم ار یو کے دورے موقع پر اسکی افادیت کے پیش نظر ہدایت کی تھی کہ فائل ٹریکنگ سسٹم کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھایا جائے تاکہ وہاں کے لوگ بھی اس سسٹم سے مستفید ہوں اور قبائلی باشندے بھی اپنا ہر کیس باآسانی آن لائن ٹریک کر سکیں۔
ڈپٹی کمشنر سوات آفس میں فائل ٹریکنگ سسٹم اور ریوینیو کیس ڈسپوزل سسٹم پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد
