خوازہ خیلہ(مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماں محمد ارشاد خان نے کہا ہے کہ چور دروازے سے ائے ہوئے وزیراعظم ہر گز تسلیم نہیں کرینگے،ضمنی الیکشن پی کے تھری میں پانچ فریقی اتحاد کے نامزد امیدوار سردار خان کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے سر توڑ کوشش جاری رکھیں گے گزشتہ روز خوازہ خیلہ مانپتئی میں ایک مشاورتی اجلاس محمد ارشاد خان کے زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صوبائی ممبر قیموس خان اور نامزد امیدوار سردار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے 14 اکتوبر کو شیر دھاڑے گا اور ہر ڈبے سے شیر ہی کا پر چی نکلے گا ، اس موقع پر اتحادی پارٹیوں کے سربراہان جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد شاہی خان،عوامی نیشنل پارٹی کے قجیر خان،پختونخوا میپ کے باچا گل اور جے یو ائی کے انفارمیشن سیکرٹری لیاقت علی خان عر ف پاکستان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات ،علاقائی عمائدین ،سیاسی و سماجی کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے اجلاس کی خوبصورتی اور کامیابی کو دوبالا کردیا،محمد ارشاد خان نے کہا کہ چور دروازے سے ائے ہوئے وزیراعظم ہر گز تسلیم نہیں کرینگے اور انشاء اللہ ہم ضمنی الیکشن پی کے تھری میں پانچ فریقی اتحاد کے نامزد امیدوار سردار خان کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے سر توڑ کوشش جاری رکھے نگے