سوات:خپل کورماڈل سکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مینگورہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔تقریب میں سٹاف ممبرز کے لئے لکی ڈرا کے زریعے عمرہ کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں اردوٹیچر مدراراللہ نے عمرہ کاٹکٹ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزخپل کورماڈل سکول بوائز کیمپس مینگورہ میں امسال بھی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاجس میں طلباء وطالبات نے تلاوت،حمدو نعت،ملی نغمے، ٹیبلوز اور پشتو روایتی رقص پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔گورنمنٹ سکول کے پرنسپل اسرار احمد سمیت دیگرمہمانان خصوصی نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ سکول انتظامیہ کے طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیاگیا۔
خپل کورماڈل سکول مینگورہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
