سوات (مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس نے تمام اہم اور حساس وعوامی مقامات پر انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی مشقوں کی ریہرسل شروع کردی۔ مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس سپیشل کمانڈوز RRF ٹروپس، ایلیٹ کمانڈوزٹروپس، BDS یونٹ اور پولیس کے بکتر بند دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا۔ پولیس کے اسپیشل کمانڈوزRRF اور ایلیٹ کے دستوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر فوری طور پر پہنچنے اور وہاں پر محصور عوام کو بہ حفاظت نکالنے کے ریسکیومشن کا عملی مظاہرہ کیا۔ مشقوں کا مقصد دہشت گردی کی کسی واردات میں پولیس کا بروقت پہنچنا ، عوام کو بحفاظت نکالنا اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنا یا مارنا ہے۔