(سوات): تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگبنڑ کے مقام پر پک آپ گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی،جن کو ٹی ایچ کیو مٹہ منتقل کر دیا جبکہ تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 2 مرد 6 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں