سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے ماہرِ معدنیات اسلام آباد جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ انورحیات ساکن اجرنگ بت کڑہ سوات سے بونیر گئے، اور وہاں پر ماربل فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وہ اسلام آباد جارہے تھے کہ موٹروے پر داخل ہونے کے ساتھ ان پر غنودگی طاری ہوگئی۔یوں ان سے گاڑی بے قابو ہوکرڈیوائڈر سے ٹکراگئی، جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
ٹریفک حادثہ،سوات کے ماہرِ معدنیات انور حیات جاں بحق
