سوات (مارننگ پوسٹ) جنرل اپریشنل کمانڈر ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل خالد سعید نے کہا ہے کہ سوات موٹر وے کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کی نئی راہیں کھل جائیگی ، سوات موٹر وے کے ٹنل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے اور ملاکنڈ ڈویژن جو کہ ایک سیاحتی علاقہ ہے ، اس سے فاصلے کم ہو جائیں گے اور اس سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ ملے گا ، انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کی نئی راہیں کھل جائیگی اور یہاں کے عوام میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔
سوات موٹر وے کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کی نئی راہیں کھل جائیگی۔جی او سی میجر جنرل خالد سعید
