سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں مزید چھبیس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق مجموعی تعداد 363تک پہنچ گئی، محکمہ صحت کے طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید چھبیس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے متاثرہ افراد کا تعلق مینگورہ، بریکوٹ، امانکوٹ، سیدوشریف، لنڈے کس، قمبر،برہ بانڈی اور اوڈیگرام سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب1777 مشتبہ افراد سے ٹیسٹ لیاجاچکاہے جس میں 1165 کا ٹیسٹ نگٹیو آیاہے جبکہ چھونساٹھ افراد کاٹیسٹ ابھی آنا باقی ہے۔ اب تک سوات میں 94افراد نے کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طورپر بائیس افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔