سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سمیت خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے 9 مئی سے عوام کو کاروبار کی اجازت دے دی گئی ہے۔بازار کھلنے کے ساتھ ہی سڑکوں اور اہم مارکیٹوں میں شہریوں کا بے انتہا رش دیکھنے کو ملا۔بازاروں میں رش کے ساتھ عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر خصوصاً سماجی فاصلوں کے اصول کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی۔شہر کے اکثر مقامات اور بڑی بڑی دکانوں پر خریداری کے لیے عوام کی قطاریں نظر آئیں اور اس موقع پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر موجود نہیں ہوتے